Draft

ضلعی تحفظ صارف کونسل گوجرانوالہ کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیگل عاصم علی اعوان نے قانون پنجاب تحفظ صا رف ایکٹ 2005 نیوز وی او سی کے بیوروچیف کو ایکٹ بک دیتے ہوئے اور ساتھ سنیئر جرنلسٹ عاشر مخدوم

گوجرانوالہ21 فروی
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا)
ضلعی تحفظ صارف کونسل گوجرانوالہ کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیگل عاصم علی اعوان نے قانون پنجاب تحفظ صا رف ایکٹ 2005 کی عوام میں آگاہی کیلئے ائریکٹر لوکل گورنمنٹ آفس گوجرانوالہ کا دورہ کیا اس موقع پر انہو ں نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سے بھی ملاقات کی ان کو پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 کے تحت قائم شدہ اداروں ضلعی تحفظ صار ف کونسل گوجرانوالہ اورضلعی صارف عدالت گوجر انوالے کا تعارف کروایا اور اداروں کی کارکردگی او ران اداروں کی کوششوں کی وجہ سے معاشرہ میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں کا تذکرہ بھی کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کے دوران قانون ہذا کے تحت بطور صارف حاصل شدہ حقوق پرروشنی ڈ الی۔ انہوں نے حاضرین پر زور دیاکہ ان کو بطور صار ف اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے مندر جہ بالا اداروں سے فا الفور رابطہ کرنا چاہیئے انہوں نے کہاکہ خریداری کے وقت اشیاء کے معیار و مقدار کو ملحوظ خاطر رکھیں اورمعیاری اشیاء کو غیر معیاری اشیاء پر ترجیح دیں ملاقا ت کے آخ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیگل عاصم علی اعوان نے ڈائریکٹر لوکل گورنمٹ سے درخواست کی کہ قانون ہذا کی گراس روٹ لیول پرآگہی کے لئے یونین کونسل میں سیمینار کے انعقاد میں ہرممکن تعاون کریں جس پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button