Draft
ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت حکم جاری
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوزوائس اف کینیڈا)
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے ضلع گوجرانوالہ کی حدود میں ضا بط فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت حکم جاری کیا ہے جس کے تحت فضائی میڈیا کوریج کی تمام اقسام اور کھیلوں کی سر گرمیوں کیلئے استعمال ہونے والے بغیر پائلٹ آلات (ڈرون کیمرہ) ریموٹ کنٹرول ماڈل ‘ بغیر پائیلٹ ایئرکرافٹ سسٹم ‘ فضائی کیمرہ ہیلی کاپٹر اور غبارے وغیرہ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔