صو بائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن اور احکامات کے مطابق گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں کسانوں سے ایک ایک دانہ گندم خریدا جائے گا اور جلد ہی باردانہ تقسیم کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وایس اف کینیڈا )
گوجرانوالہ 14اپریل:
صو بائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے کسانوں سے130 ۔ ارب روپے سے 40 لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی وزیر اعلی پنجاب نے گندم خریداری مہم کے لئے پالیسی وضع کرکے محکمہ خوراک‘ڈویژنوں کے کمشنرز اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فراہم کر دی ہے جس کے تحت صوبہ کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ پروکیورمنٹ سپروائزری کمیٹیاں‘ تحصیل کمیٹیاں اور سنٹر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں تمام ڈویژنوں کے کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں گندم خریداری مہم کی براہ راست نگرانی اور سپرویژن کریں گے۔
وہ کمشنر آفس گوجر انوالہ میں گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں سیکرٹری فوڈ پنجاب شو کت علی‘ کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف‘ ڈائر یکٹر فو ڈ پنجاب آصف بلال لو دھی‘ ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان ‘ اسسٹنٹ کمشنر( جنرل) انجم ریاض سیٹھی‘ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو)رانا منظور ‘ تمام اضلاع کے فو ڈ انسپکٹرز اور زمینداروں و کسا نوں کے نمائندوں نے شر کت کی۔
صو بائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن اور احکامات کے مطابق گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں کسانوں سے ایک ایک دانہ گندم خریدا جائے گا اور جلد ہی باردانہ تقسیم کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔ضلعی‘ تحصیل و سنٹرز کمیٹیاں گندم خریداری کا تمام ریکارڈ مرتب کرنے کی پابند ہوں گی۔ انہو ں نے کہا کہ اس مہم کے دوران پورا ہفتہ گندم خریداری کاکام جاری رہے گا اور کمیٹیوں کے اراکین اتوار کو بھی چھٹی نہیں کر یں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر نظم و ضبط بر قرار رکھنے کے لئے ضلعی پولیس افسران نفری مہیا کریں گے۔ انہوں نے فوڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مانیٹرنگ کمیٹیوں کے ساتھ مل کر گندم خریداری مراکز پر زمینداروں اور کسانوں کیلئے ٹھنڈے پانی ‘ ٹینٹوں اور بیٹھنے کا مناسب انتظامات کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ گندم خریداری کے دوران بوریوں اور تھیلوں کا وزن بھی چیک کیا جائے گا ۔ اس مہم سے صوبہ بھر کے زمینداروں او ر کسانوں کو آگاہ کرنے کے لئے بھرپور تشہری مہم چلائی جائے گی۔ صو بائی وزیر نے کہاکہ تمام خریداری سنٹروں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے اور عوام کو آگاہ کرنے کیلئے لاؤڈ سپیکرز کے انتظامات فو ڈ انسپکٹرز اور کمیٹیوں کے سپرد ہوں گے۔
ڈائر یکٹر فو ڈ پنجاب آصف بلال لو دھی نے اجلاس میں گندم خریداری مہم کے خدو خال سے آگاہ کیا۔ انہو ں نے بتایا کہ یہ مہم 15 ۔ اپریل سے شروغ کر دی جائے گی۔ انہو ں نے بتایاکہ اس ضمن میں5 اپریل سے 12 ۔ اپریل تک آگاہی مہم ہفتہ منایا جا چکا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ کمشنر اور ڈی سی اوز سے کسانوں اور زمینداروں کی فہرستیں حاصل کر لی گئی ہیں جو نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائیں گی۔
انہو ں نے بتایاکہ ہر ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ( ریونیو) کو ہر ضلع کی خریداری مہم کا فوکل پرسن مقرر کیاگیاہے جو اس ضمن میں کمشنر و
ڈ پٹی کمشنرز‘ ڈائر یکٹر فو ڈ ‘ اور سیکر ٹری فو ڈ پنجاب کے ساتھ رابطہ رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرز کمیٹیوں کے اراکین کو باقاعدہ تربیت
د ی جا چکی ہے تاکہ خامیوں اور کمزوریوں پر قابو پا کر موقع پر مناسب اقدامات کئے جا سکیں اور اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے ۔
اجلاس میں کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمدآصف نے بھی خطاب کیا اور صو بائی وزیر خوراک کو یقین دلایا کہ
گوجر انوالہ ڈویژن میں یہ مہم کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے حکو متی گائیڈ لائنز کے مطابق عمل کیا جائے گا اور وہ براہ راست تمام اضلاع
میں نگرانی کریں گے ۔ضلعی سطح پر تشکیل دی جانے والی کمیٹیوں میں ڈپٹی کمشنرز سر براہ ہو ں گے جبکہ دیگر اراکین میں ضلعی پولیس افسران ‘
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو) ڈپٹی ڈائر یکٹر زر اعت‘ ڈسٹرکٹ فو ڈ انسپکٹرز ‘عوامی نمائندے او ر زمینداروں کے نمائندے شامل ہو ں گے۔