انٹرنیشنل

صومالیہ:ڈرون حملے میں الشباب تنظیم کے سینئر رہنماؤں سمیت متعدد جنگجو ہلاک

17 دسمبر 2017
موغادیشو( نیوز وی او سی آن لائن)جنوبی صومالیہ میں ایک ڈرون حملے میں کالعدم الشباب تنظیم کے سینئر رہنماؤں سمیت متعدد جنگجو مارے گئے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک فوجی عہدیدار نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ جنوبی صومالیہ کے شہر اسمارو کے علاقے برہینی میں الشباب کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں اس کے متعدد سینئر رہنما مارے گئے ہیں۔برہینی کے مکینوں کہنا ہے کہ علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں ہیں اور یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب علاقے میں الشباب جنگجوؤں کی میٹنگ جاری تھی ،تاہم امریکہ کمانڈ کی جانب سے اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button