پاکستان
صورت حال کی بہتری کے لئے استعفیٰ دینے کو تیار ہوں: زاہد حامد
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ان کا کہنا ہے کہ حالات میرے مستعفی ہونے سے بہتر ہوتے ہیں تو تیار ہوں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔زاہد حامد نے وزیراعظم سے رابطہ کر کے انہیں عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی اور کہا کہ حالات میرے استعفے سے معمول پر آتے ہیں تو میں استعفیٰ دینے پر تیار ہوں۔ اس سے قبل وزیر قانون نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں رہنماﺅں نے موجودہ صورت حال پر گفتگو کی جبکہ نجی ٹی وی چینلز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف نے زاہد حامد کو استعفیٰ دینے کے لئے راضی کیا تھا۔