پاکستان

صوبے میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، اس کی مذمت ، وفاقی حکومت سے شدید احتجاج کرتا ہوں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی/05جون2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،جس کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے شدید احتجاج کرنا ہوں،سندھ حکومت بجلی کی مد میں کوئی بقایات جات نہیں ہیں،اس بارے میں حیسکو وبجلی فراہم کرنے والے اداروں نے نودیوس کا سرٹیفکٹ جاری کردیا ہے،وہ پیر کو سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر سے قبل اظہار خیال کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ موجودہ بجت میں سندھ کو وفاق کی جانب سے 68 ارب روپے کم ملے ہیں،اس بارے میں وفاقی حکومت کو یاد دہانی کرائی گئی تھی،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جس طرح بجلی کے منصوبے مکمل کرنے کا دعوی کررہی ہے،اس کے مطابق تو اضافی بجلی ہونا چاہئیے،لیکن جو اعداد دشمار پیش کئے جارہے ہیں اتنی بجلی سسٹم میں موجود نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک حکام نے بھی لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی،جس پر عملدرآمد کے منتظر ہیں،انہوں نے کہا کہ کے الیکٹڑک شہریوں کو ریلیف دے یا نہ دے ہم نے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے نوری آباد میں 100 میگاواٹ کا منصوبہ مکمل کرلیا ہے ،جس سے کراچی والوں کو فائدہ پہنچیں گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button