پاکستان

()صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کے نواحی گاؤں میں قائم درگاہ ‘متولی’ نے اپنے متعدد مریدوں کو لاٹھی اور چاقو کے وار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )

سرگودھا:- جس کے نتیجے میں کم سے کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،مر نے والو ں میں 5 افراد کا تعلق ایک ہی خا ندا ن سے ہے ،گدی نشین عبدالوحید سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا، قتل کیے گئے 8 مریدوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں،
ذرائع کا کہنا ہے اس کے علاوہ قتل کیے جانے والوں میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دو بھائی اور ایک بہن بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ نامعلوم افرد نے درگاہ پر موجود مریدیں کو نشہ آور مشروب اور کھانا کھلایا جس سے وہ بے ہوش ہوگئے اور انھیں رات گئے سوتے میں قتل کردیا گیا۔ادھر مقامی افراد کا کہناہے کہ عبدالوحید مہینے میں ایک دو بار درگاہ پر آتا تھا،
مریدوں پر تشدد کر تا تھا، انہیں برہنہ کر کے آگ بھی لگاتا تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی چک 95 شمالی اور اطراف کے دیہاتوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو درگاہ پر تعینات کردیا گیا۔اس کے علاوہ رپورٹ میں ڈی سی کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار ہونے والا درگاہ کا متولی عبدالوحید الیکشن کمیشن کا ملازم ہے اور اس سے متعلقہ ادارے کا کارڈ بھی برآمد ہوا
ہے۔گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کئے گئے11افراد کا تعلق سرگودھا ،2 کا اسلام آباد ،2 کا تعلق لیہ ،ایک کا میانوالی ، ایک اور شخص کا تعلق پیر محل سے ہے۔ ایک خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ مرنے والوں میں نصرت بی بی‘ رخسانہ بی بی‘ شازیہ عمران‘ اشفاق‘ جاوید‘ بابر‘ خالد‘ ڈی ایس پی غلام شبیر کا بیٹا محمد حسین‘ جمیل‘ ندیم ‘ زاہد ملنگ‘ شاہد‘سیف الرحمن ‘ محمد گلزار وغیرہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں مریم بی بی‘ کشور بی بی‘ کاشف وغیرہ شامل ہیں پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ادھروزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے سرگودھا میں 20افراد کے قتل کے واقعے کے بعد صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی اور آر پی او سرگودھا کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button