پنجابشہر شہر

صوبائی وزیر مذہبی امور زعیم قادری کی بیگم کا نیب کے سامنے پیش ہونے کی بجائے ملک سے فرار ہونے کا امکان ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسحاق ڈار کے بعد ایک اور اہم شخصیت مشکل صورتحال کا سامنے کرنے سے بچنے کےلئے بیرون ملک فرار ہونے کےلئے پر تول رہی ہے۔صاف پانی کرپشن سکینڈل میں ملوث صوبائی وزیر مذہبی امور زعیم قادری کی بیگم کا نیب کے سامنے پیش ہونے کی بجائے ملک سے فرار ہونے کا امکان ہے،قادری کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ زعیم قادری اپنی بیگم کو پاکستان سے فرار کرانے کی کوشش میں ہیں تاکہ نیب کے سامنے ان کی بیگم کو تیکھے سوالات کا جواب نہ دینا پڑے۔شہبازشریف نے لاہور کے غریب عوام کو صاف پانی فراہمی کا منصوبہ بنا کر من پسند خواتینکو اعلیٰ عہدے دیئے تھے،ان خواتین میں صوبائی وزیر مذہبی امور زعیم قادری کی بیگم بھی شامل ہے جنہیںلاکھوں روپے ماہانہ کی تنخواہ پر بھرتی کیا گیا تھا۔لاہور کی غریب عوام
کو صاف پانی کی فراہمی کے نام پر شہبازشریف مافیا نے اربوں روپے لوٹ لئے ہیں جبکہ غریب لاہوریوں کو ابھی تک ایک بوند پانی بھی نصیب نہ ہوسکی۔صاف پانی کرپشن تحقیقات نیب حکام کرنے میں مصروف ہیں جبکہ شہبازشریف کا داماد علی عمران پہلے ہی لندن فرار ہوچکا ہے،علی عمران کا شہبازشریف کا داماد بننے سے قبل بھاٹی لاہور کے علاقہ میں 3عدد دکانیں تھیں لیکن شہبازے کا داماد بننے کے بعد لاہور میں3عدد پلازے کا مالک ہے اور یہ دولت علی عمران کو خلائی مخلوق نے دی رکھی تھی،لیکن چیف جسٹس کے از خود نوٹس کے بعد اب اربوں روپے لوٹنے والے تحقیقات کا سامنا کرنے کی بجائے پاکستان سے فرار ہو رہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ زعیم قادری اسکی بیگم اور دیگر ملزمان کی ملک سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے ان کے نام ای سی ایل میں فوری ڈالے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button