پاکستان

صوبائی وزیر داخلہ سندھ کی ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت تمام زونل ڈی آئی جیز کوحکم

فوری طور پر ایرانی پٹرول اور منشیات کے گھناونے کاروبار میں ملوث افراد و گروہوں کے خلاف سخت ایکشن کرنے کی ہدایت

کراچی / 04جون2017ء
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )

صوبائی وزیر داخلہ سندھ کی ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت تمام زونل ڈی آئی جیز کو فوری طور پر ایرانی پٹرول اور منشیات کے گھناونے کاروبار میں ملوث افراد و گروہوں کے خلاف سخت ایکشن کرنے کی ہدایت
صوبائی وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق سہیل انور سیال نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال کو ہر حال میں قابو رکھنے ، مفرور، اشتہاری اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے ساتھ عوام کو محفوظ و پرسکون ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے پولیس کو روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ مرتب کرنے اور محکمہ داخلہ سندھ میں پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button