Draft

صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کا مویشی منڈی کا دورہ

گوجرانوالہ 27 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کا مویشی منڈی کا دورہ ‘ عیدالاضحی پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آپریشنل پلان کا جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلدیات اینڈ کمیونٹی پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ کہا ہے کہ عیدالاضحٰی پرقربانی کے جانوروں کے آلائشوں اور فضلہ جات کو بروقت اٹھا کر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ٹھکانے کیلئے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فول پروف انتظامات کرے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ‘ شہریوں میں جانوروں کی آلائشوں اور فضلہ جات ڈالنے کیلئے بیگز تقسیم کئے جائیں اور اس سلسلہ میں مہم بھرپور مہم چلائی جائے ۔ یہ بات انہوں نے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، میئر گوجرانوالہ میونسپل کارپوریشن شیخ ثروت اکرام، ایم پی اے عمران خالد بٹ ، ڈپٹی میئر رانا مقصود احمد، اے ڈی سی نورش صباء، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالحمید قاسم اور صدرمرکزی انجمن تاجراں شیخ فضل الرحمن کے علاوہ اراکین بی او ڈی گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اجلاس میں شرکت کی ۔
صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہاکہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عیدالاضحی پرجانوروں کی آلائشوں ،انٹریوں اور فضلہ جات کو بروقت لفٹ کرنے کیلئے اضافی لوڈرز کو بندوبست کریں اور شہر کے اہم چوراہوں اور چوکوں میں عارضی اسٹوریج پوائنٹس قائم کئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ عیدا الاضحی پر عید گاہوں اورمساجد کے راستوں کے علاوہ قبرستانوں ، جانوروں کے سیل پوائنٹس اور مذبحہ خانوں کے صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ماحول کو صاف ستھرا اور تعفن سے پاک رکھنے کیلئے گوجرانوالہ میونسپل کارپوریشن کے 73یونین کونسلوں میں بلا امتیاز اقدامات کئے جائیں ۔ میئر شیخ ثروت اکرام نے بتایا کہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ نے عیدا لاضحی پر صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کئے ہیں جس کے تحت ہر یونین کونسل میں دو ، دو پک اپ وین دی جائیں گئی جو فضلہ جات کوٹرانسفر اسٹیشن تک پہنچائیں گئے جہاں سے منی ڈمپرکے ذریعے ڈسپوزل اسٹیشن تک پہنچایا جائے گا جہاں پر آلائشوں کو زمین میں دفن کرکے اوپر مٹی ڈال دی جائے گی ۔ انہوں نے بتایاکہ عید کت تینوں روز پلان کے مطابق شکایت سنٹر24گھنٹے چالو رہے گے جہاں پر شہری ٹال فری نمبر0800-111-55پر کال کرکے اپنے شکایات درج کروا سکے گے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے ایم سی ایس گوجرانوالہ کے اہتمام کھیالی بائی پاس پر قربانی کے جانوروں کے لئے لگائے گئے سیل پوائنٹ کا دورہ کیا اور جانوروں کے بیوپاریوں اورجانوروں کی خریداری کیلئے آئے ہوئے شہریوں سے سیل پوائنٹ پر ملنے والی سہولیات کے بارے میں استفسار کیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان سے ملاقات کے دوران گوجرانوالہ میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کیلئے قائم کئے گئے سیل پوائنٹس پر انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ خریداروں کیلئے نشستوں اور سائبان کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button