صوابی میں سرچ آپریشن،120مشتبہ افراد گرفتار

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
صوابی میں سرچ آپریشن، 120 مشتبہ افراد گرفتار،،، گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں پولیس نے امن دشمنوں کے خلاف آپریشن کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 120 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں اب تک صوابی میں متعدد دہشتگرد ہلاک کئے جا چکے ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے شروع کئے گئے آپریشن ردالفساد کا مقصد ملک بھر کو اسلحہ سے پاک کرنا، بارودی مواد کو قبضے میں لینا، ملک بھر میں دہشت گردی کا بلاامتیاز خاتمہ اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ اس نئے فوجی آپریشن کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا ہے۔