کھیل

صرف انہی غیر ملکی کرکٹرز کو ڈرافٹ میں شامل کیا جائے جو ۔۔۔ مشتاق احمد

لاہور(ویب ڈیسک)نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان آکر کھیلنے پر رضامند کرکٹرزکو ہی ڈرافٹ میں شامل کیا جائے جب کہ کنٹریکٹ سے زیادہ پیسے دینے کا رجحان غلط ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہاکہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم متوازن اور ویسٹ انڈین سے بہتر ہے جبکہ ہوم گراﺅنڈ اورکراﺅڈ کا ایڈوانٹیج بھی حاصل ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہیڈکوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کے بیانات سے اندازہ ہوا کہ وہ پی ایس ایل میں پرفارم کرنے والے نوجوان کرکٹرز کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں موقع دیں گے جس سے ان کو تجربہ اورقومی ٹیم کونیا ٹیلنٹ ملے گا۔
مشتاق احمد نے کہا کہ پی ایس ایل اب مضبوط برانڈ بن چکا، اب صرف انہی غیر ملکی کرکٹرز کو ڈرافٹ میں شامل کیا جائے جو پاکستان آکر کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کریں گے، اب غیرملکی پلیئرز کو کنٹریکٹ سے زیادہ پیسے دینے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ جو فرنچائز غیرملکی کھلاڑیوں کو زیادہ پیسے دیتی ہیں وہ پاکستان آکرکھیلنے پر رضامند ہوجاتے ہیں جوغلط رجحان ہے، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کے مطابق ہی رقم ملنی چاہیے، اگر کوئی غیر ملکی کھلاڑی نہ بھی آئے تو بھی شائقین پی ایس ایل کو پسند کریں گے۔
این سی اے کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے کہاکہ پی ایس ایل نے آخر کار مکمل طور پرپاکستان میں ہی ہونا ہے، انتظامیہ کو چاہیے کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں زیادہ سے زیادہ میچزپاکستان میں کرائیں، انھوں نے کہاکہ غیرملکی کرکٹرز کوپاکستان آنے پرآمادہ کرنے کے لیے انتظامیہ کوسابق قومی کرکٹرز کی خدمات حاصل کرنا چاہیے کیونکہ ان کے کہنے پر غیر ملکی کرکٹرز کو زیادہ اعتماد ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button