صدف عرف صدو ماچھی ڈکیت گینگ کے 3ارکان گرفتار ۔دو موٹر سائیکل ، دس موبائل فونز اور تین پسٹل برآمد
گوجرانوالہ (06مئی)ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھرکے احکامات کے پیش نظر سی آئی اے پولیس نے ڈ ی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہزنی اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث صدف عرف صدو ما چھی ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو موٹر سائیکل ، دس موبائل فونز اور وار داتوں میں استعمال ہونے والے تین پسٹل برآمدکئے ہیں ۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں صدف عرف صدو ماچھی سکنہ مومن آباد نوشہرہ روڈ ، ایاز سکنہ میاں سانسی روڈ اور یونس عرف یونا سکنہ اجمل ٹاؤن شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق علاقے میں رہزنی کی وارداتوں کے پیش نظر ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے خطرناک ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی اے ایس آئی بلال احمد و دیگران پر ٹیم تشکیل دی اور انہیں محدود وقت میں ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ۔ٹیم نے ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی سربراہی میں نیٹ ورک کو توسیع دیتے ہوئے پیشہ وارانہ صلاحتیوں کی بدولت نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔گرفتار کئے گئے ملزمان نے تھانہ پیپلز کالونی ، سیٹیلائیٹ ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، کھیالی، اروپ ، صدر گوجرانوالہ اور کوتوالی سمیت دیگر علاقوں میں راہزنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدیق صادق ہسپتال کے قریب سے رضوان نامی شخص سے نقدی و موٹر سائیکل، رحمان کالونی سے عمر نامی شخص سے موٹر سائیکل و قیمتی ا شیاء چھینی ۔ مزید براں ملحقہ علاقہ جات سے بھی راہ گیروں و شہریوں سے اسلحہ کے زورپر قیمتی اشیاء چھینی ۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے ۔ گینگ سے تعلق رکھنے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔ اہل علاقہ اور مدعیان مقدمہ نے خطرناک ملزمان کی گرفتار ی پر پولیس کوخراج تحسین پیش کیا جب کہ ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے بہترین کارکردگی پر ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دی