صدر پاکستان کا گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ، آرمی چیف نے استقبال کیا

صدر پاکستان کا گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ، آرمی چیف نے استقبال کیا
17 مئی 2025
گوجرانوالہ نیوز ڈسک: وی او سی اردو
صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کرتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو صرف چند گھنٹوں میں ناکام بنا کر قومی وقار کا تحفظ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، صدر مملکت کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا بھی موجود تھے۔ ان کی آمد پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے استقبال کیا، جب کہ منگلا اور گوجرانوالہ کور کے کمانڈرز بھی موجود تھے۔
صدر پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کو کامیاب بنانے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے نہ صرف جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا بلکہ اپنی پیشہ ورانہ چابکدستی سے دشمن کو حیران و پریشان کر دیا۔
آصف علی زرداری نے مادر وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والے فوجی اور سویلین شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ “یہ قربانیاں نہ صرف ایک مقدس امانت ہیں بلکہ ہمیشہ کیلئے قومی فخر اور استقامت کی علامت بن چکی ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ دشمن کو یہ پیغام دیا گیا کہ پاکستان کی سرزمین پر میلی نگاہ ڈالنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔ تاریخ گواہ ہے کہ ہماری مسلح افواج نے اپنے غیر متزلزل عزم، تکنیکی مہارت اور قومی اتحاد سے ہر چیلنج کا سامنا کیا اور فتح حاصل کی۔
وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k