ایڈیٹرکاانتخاب
صدر نے ایمنسٹی اسکیم کےآرڈیننس کی منظوری دے دی
صدر مملکت ممنون حسین نےایمنسٹی اسکیم کےآرڈیننس کی منظوری دے دی۔اسکیم کے تحت بیرون ملک سرمایہ، اثاثے 2 فیصد ٹیکس ادا کرکے پاکستان لائےجاسکتے ہیں، آف شور کمپنیاں رکھنے والے بھی اسکیم سے مستفید ہوسکیں گے۔ ایمنسٹی اسکیم کےتحت 1 لاکھ روپے ماہانہ آمدن پر ٹیکس ختم کردیا گیا ہے، 12 سے 24 لاکھ سالانہ آمدن پر5 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا۔ ایمنسٹی اسکیم کے تحت 24 سے48 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر10 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، 48 لاکھ یا اس سے زائد سالانہ آمدن پر 15 فیصد ٹیکس اداکرنا ہوگا، ایمنسٹی اسکیم سے30 جون 2018 تک فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔