پاکستان
صدر ممنون کی زبان مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوان پھسل گئی ‘ عالمی مالیاتی ادارے ’’موڈیز‘‘ کو ’’مودی‘‘ کہہ گئے
اسلام آباد۔1جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
صدر مملکت ممنون حسین کی زبان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوان پھسل گئی ‘ عالمی مالیاتی ادارے ’’موڈیز‘‘ کو ’’مودی‘‘ کہہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو صدر مملکت ممنون حسین جب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے تو اس دوران جب وہ ملکی معیشت کا ذکر کرنے لگے تو اس دوران عالمی مالیاتی ادارے ’’موڈیز‘‘ کا نام لیا تو اس دوران ان کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے ’’موڈیز ‘‘ کو ’’مودی‘‘ کہہ دیا جبکہ ذرائع کے مطابق اس میں تقریر کرنے والے سے زیادہ تقریر لکھنے والے کا قصور ہے کیونکہ اس نے ’’Mood,y‘‘ کی بجائے اس لفظ کو انگریزی میں ’’Moody‘‘ کے ہجوں سے لکھ دیا جس سے صدر مملکت کو روانی میں اس لفظ کو پڑھنے میں مشکل پیش آئی۔