ایڈیٹرکاانتخاب

صدر مملکت کی تنخواہ 80 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 30 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی سفارش

اسلام آباد 27 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آٖ کینیڈا)
صدر مملکت کی تنخواہ 80 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 30 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے صدر مملکت ممنون حسین کی تنخواہ کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کی ماہانہ تنخواہ 16 لاکھ روپے نہیں بلکہ 80 ہزار روپے ماہانہ ہے۔ صدر مملکت کی تنخواہ کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ جبکہ صدر مملکت کی تنخواہ میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button