پاکستان

صدر مملکت ممنون حسین سے چیئرمین سینٹ فنکشنل کمیٹی برائے گورنمنٹ ایشورنسزسینیٹر آغا شاہزیب درانی کی ملاقات

اسلام آباد/کوئٹہ(این این آئی) 14 اپریل 2018ء
)بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
صدر مملکت ممنون حسین سے چیئرمین سینٹ فنکشنل کمیٹی برائے گورنمنٹ ایشورنسزسینیٹرآغا شاہزیب درانی کی ’’ایوانِ صدر‘‘اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ،بلوچستان کی سیاسی صورتحال ، سی پیک ، اور مستقبل میں بلوچستان کے لئے بننے والے منصوبوں پرتفصیل کے ساتھ گفت و شنید ہوئی ، سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے صدرمملکت ممنون حسین کو بلوچستان میں تعلیم ، ہیلتھ ، مواصلات ،ڈیمزاور پینے کے صاف پانی کی ضرورت، بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے اسکالر شپ اور سی پیک کی افادیت کو بلوچستان کے عوام تک پہنچانے اور اس منصوبے کو کارگر بنانے ، خضدار گوادر رتوڈیرو شاہراہ کی فوری تکمیل ، اور بیسیمہ خضدار شاہراہ کو سی پیک کا حصہ بنانے سے متعلق تجاویز پیش کیئے۔چیئرمین سینٹ فنکشنل کمیٹی برائے گورنمنٹ ایشورنسز سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے صدرمملکت ممنون حسین کو بتایا کہ بلوچستان کے عوام پر دست شفقت رکھنے اورانہیں حوصلہ دینے کی ضرورت ہے ، انہوں نے بلوچستان کے عوام کوزندگی کی بنیادی ضرورتوں سے مستفید کرنے صوبے کے نوجوانوں کو اسکالرشپ کی سہولت دینے اور اندرونی و بیرونی ممالک میں انہیں تعلیم کے مواقع کی فراہمی پر بھی زوردیا،سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے اس حوالے سے صدر مملکت کے سامنے بلوچستان کے حوالے سے مستقبل میں ترقیاتی پلان بنانے و حکمت عملی مرتب کرنے ،اور بلوچستان کے عوام کو اس ترقیاتی عمل میں شامل کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز اور آرا بھی پیش کیئے ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہاکہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں ، بلوچستان کے عوام کا دل پورے پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے ، صوبے کا مستقبل روشن اور تابناک ہے جہاں ترقی کا نیا انقلاب نمودار ہوگا ۔ گوادر جیسا ڈیپ سی پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے عطاء کیا ہے ، گوادر سے ہی پورے ملک کے لئے ترقی کی کرنیں پھوٹیں گی اور یہ ہماری ترقی کے لئے زینہ ثابت ہوگا ۔سی پیک کی صورت میں بلوچستان ترقی اور خوشحالی کامرکز مستقبل میں ثابت ہوگا۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران بلوچستان میں بڑی جامعات کا قیام عمل میں آیا ہے ، مستقبل میں بلوچستان سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بڑی کھیپ تیار ہوگی ۔صدرمملکت ممنون حسین نے سینیٹر آغاشاہزیب درانی کی تجاویز اور ان کی آراء کو سراہتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے عوام کی سرپرستی اور ان پر دست شفقت کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائیگا ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہاکہ بلوچستان مستقبل میں پاکستان کی معاشی ترقی کا حب بننے والا ہے ،بلوچستان کے عوام کی سرپرستی کا تسلسل اسی طرح جاری رہیگا صوبے کے عوام کوخوشحال بنانے و صوبے کے نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے تمام تر بنیادی اقدامات کیئے جائیں گے بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے بہت سارے وسائل سے نوازا ہے ، ان وسائل کے ثمرات پہلے بلوچستان کے عوام اور اس کے بعد پورے پاکستان تک پہنچائیں گے ، صوبے میں بڑے پراجیکٹس بن رہے ہیں، سی پیک منصوبہ پورے ملک کے لئے معاشی انقلاب ثابت ہوگا،۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن قائم ہوچکا ہے ، وہاں تعلیمی ادارے بن رہے ہیں ،پورے صوبے میں سڑکوں کا جال بچھایاجارہاہے ، صحت ، مواصلات اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے خصوصی پلان مرتب کیئے گئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button