پاکستان

صدر سے وزیر اعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی ملاقات ، آپریشن ضرب عضب سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین سے وزیر اعظم نواز شریف نے ملاقات کی اور ملک کی سلامتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے صدر مملکت ممنون حسین سے ایوان صدر میں ملاقات کی ،ملاقات میں قومی سلامتی کی صورت حال سمیت اہم حکومتی اور عسکری امور زیر غور آئے ،اس موقع پر ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کیپیشرفت پر بھی گفتگو کی گئی ،صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں امن و امان اور جاری دہشت گردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی ،صدر نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے جس کی دنیا معترف ہے ،موجودہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت بجلی بحران کے خاتمے کیلئے جاری منصوبوں اور انفراسٹرکچر سے ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button