ایڈیٹرکاانتخاب
صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز نے اپنی حکومت کے آخری دن سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کے نامہ نگار شہزار ملک کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے یہ اقدام سابق فوجی صدر کے خلاف آئین شکنی کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے حکم پر کیا گیا ہے۔
جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نے حکومت کو انٹرپول کے ذریعے ملزم پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کے احکامات جاری کیے تھے۔