صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے عہدیداران کی سٹی پویس آفیسر سے ملاقات
گوجرانوالہ (26مئی )
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ فرقان عزیز بٹ کی قیادت میں ڈویژنل عہدے داروں آصف یوسف، انس گجر، ناصر خان ، فرحان بٹ اور موسیٰ مہر کی سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان سے ملاقات ۔دوران ملاقات ضلع کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرقان عزیز بٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے عہدے داروں نے سی پی او سے ملاقات کی ۔ دوران میٹنگ امن و امان کی صورت حال زیر بحث لائی گئی ۔ سی پی او اشفاق خان نے کہا کہ سماجی و مذہبی تنظیموں کے راہنماوں کی مشاورت سے شر پسند عناصر کامحاسبہ کیا جائے گا ۔کسی بھی شخص کو دوسرے کی پگڑی اچھالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ قانون اور آئین کے مطابق ہر کام کی تکمیل ہو گی۔کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا۔اس موقع پر فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ ماضی کی طرح آئندہ بھی جماعت اسلامی کے عہدے داران اور کارکن ،منشیات فروشوں اور شر پسند عناصر کے محاسبہ کے لئے پولیس کے شانہ بشانہ ہو ں گے۔ انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ اور امن و امان کی صورت حال میں بہتری پیدا کرنے کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔