انٹرنیشنلایڈیٹرکاانتخاببزنس

صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت، روسی حکام ٹرمپ کی کامیابی چاہتے تھے:سی آئی اے

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ روس نے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی ، روسی حکام ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیاب کرانا چاہتے تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سی آئی ا ے نے اپنی خفیہ تحقیقات کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے حکام کے ای میل اکاﺅنٹس ہیک ہونے کو صدارتی مہم پر اثرانداز ہونے کے لیے روس پر الزام لگادیا اور یہ رپورٹ گزشتہ ہفتے سینٹ میں پیش کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق معروف شخصیات نے روسی حکام کیساتھ رابطہ کیا جنہوں نے ہیک کی گئی ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور ہیلری کلنٹن کی مہم کے چیئرمین جوہن پوڈسٹا کی
کی ہزاروں ای میل وکی لیکس کو فراہم کیں۔
سی آئی اے کے اس دعوے کے ساتھ ہی صدر اوباما نے صدارتی الیکشن کے دوران ملک میں ہونیوالے سائبر حملوں کی بھی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button