صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام تک معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی
گوجرانوالہ25 فروری
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا) صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام تک معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی نا قص اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے گورمے ایجنسی کامونکی ٹاؤن کو زائد المعیاد اشیاء خوردونوش رکھنے کی بنا پر سیل جبکہ سیٹلائٹ ٹا ؤن میں مالی کیفے کو صفائی کے غیر معیاری انتظامات اور سٹوریج کے ناقص انتظامات پر5000روپے جرمانہ ، سیالکوٹی گیٹ کے قریب اشتیاق مچھلی فروش اور چکن اینڈ فش شاپ کو فریز کی ناقص حالت اور اشیاء خوردونوش ڈھانپ کر نہ رکھنے کی بنا پر بالترتیب 6000 اور 10000روپے جرمانہ ، اروپ ٹاؤن میں کامران نان شاپ کو نکاسی آب کے غیر مناسب انتظامات کی بنا پر 2000 روپے جرمانہ ،شہزادہ قطب سویٹس اروپ ٹاؤن کو غیر معیاری فوڈ کلر استعمال کرنے ، اشیا ء خوردونوش ڈھانپ کرنہ رکھنے کی بناپر 7000 روپے جرمانہ، العمران ہوٹل اور الحبیب ہوٹل کامونکی ٹاؤن کو سابقہ نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے اور اشیا ء خوردونو ش ڈھانپ کر نہ رکھنے کی بناپر باالترتیب 2500اور15000 روپے جرمانہ جبکہ پنجاب فش کارنر وزیر آباد کو کھلے کوڑا دان اور غیر معیاری تیل کے استعمال کی بناپر 5000 روپے جرمانہ کیا گیا۔علاوہ زیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل اور ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کی سر براہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف شہروں میں ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر شہروں میں سپلائی ہونے والے دودھ کی چیکنگ کی گئی۔مختلف شہروں میں دودھ لے کر داخل ہونے والی 370گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 333میں دودھ ٹھیک پاپا گیاجبکہ 37ٹیسٹ میں ناکام رہیں ۔ مجموعی طور پر 43 ہزار لیٹر دودھ چیک کیا گیا اور 8955 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر آپرشنز رافیعہ حیدر نے بتایا کہ دودھ میں ملاوٹ کی جانچ کے تمام ٹیسٹ موقع پر کیے گئے۔ لاہور میں 1170 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ میں 5455 لیٹر، فیصل آباد میں 560 لیٹرناقص دودھ موقع پر ضائع کیا گیا۔ علاوہ ازیں راولپنڈی میں 590 لیٹر اور ملتان میں 630 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین میگل نے کہا کہ صحت مند دودھ کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کھلے دودھ کے علاوہ ڈبے والے دودھ کی بھی کڑی نگرانی کر رہی ہے اور اس حوالے سے وسیع پیمانے پر چیکنگ جاری ہے۔