صحافیوں کے ساتھ ظلم ستم کا بازار بند اور مغوی صحافی رحیم علی آگریا کو فی الفوراوربحفاظت بازیاب کرایا جائے، عبید اعوان*
*انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان* کے عہدیداران نے کراچی سے جمعرات 14 جون کو اغوا ہونے والے مقامی *صحافی رحیم علی آگریا* کو فوری بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کے *چیئرمین وقاص بابر، سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر ایوب کاوش، صدر سردار ممتاز انقلابی، سینئر نائب صدر عبید اعوان، نائب صدر چوہدری لیاقت علی، مرکزی جنرل سیکریٹری محمد رشید ساگر, صدر سندھ عمر خان اور ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک عزیز الرحمان* نے کہا کہ کراچی پولیس صحافی اغوا کیس میں کوئی پیش رفت نہیں کررہی اور نہ ہی متاثرہ فیملی کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے *آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ، وزیرداخلہ اورچیف جسٹس آف پاکستان* سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کرصحافی رحیم آگریا کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے حق و سچ کا علم بلند کرنے والے صحافیوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے اور انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ *صحافی رحیم آگریا* کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں اور چار دن گزرنے کے باوجود انتظامی اہلکاروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مذکورہ صحافی کو جلد بازیاب نہ کرایا گیا تو *انٹرنیشنل جرنلٹس کونسل آف پاکستان* دیگر صحافتی تنظیموں کے ساتھ مل کر مشترکہ پلیٹ فارم سے پاکستان اوردنیا بھرمیں شدید احتجاج کرے گی اور حالات کی تمام تر ذمہ داری *موجودہ حکومت اور آئی جی سندھ* پر عائد ہوگی۔
منجانب: انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان رجسٹرڈ*