انٹرنیشنل

صحافتی وفود معاوضے کے ساتھ تعطیلات کے سلسلے میں دوحہ کا رخ کر رہے ہیں

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہاہے کہ صحافتی وفود معاوضے کے ساتھ تعطیلات کے سلسلے میں دوحہ کا رخ کر رہے ہیں جہاں قطر کے تنہا ہونے کی سال گرہ منائی جا رہی ہے۔ کنوئیں کا مینڈک بننے کی پالیسی نے قطر کا بحران ختم نہیں کیا اس لیے کہ وہ وجوہات سے نہیں نمٹا اور اس نے تمام تر توجہ میڈیا اور خوشیاں منانے پر مرکوز رکھی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قرقاش نے کہاکہ تنہائی اور بوکھلاہٹ کے گزشتہ ایک سال کے دوران دانش مندی کا فقدان رہا یہاں تک کہ قطر کا بحران ایک حقیقت بن گیا اور اس کے ساتھ باہمی بقاء آسان ہو گیا۔ اس بحران کو ہر کسی نے نظر انداز کر دیا سوائے ان لوگوں کے جو معاوضے کے ساتھ تعطیلات منانے پہنچیں گے۔اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ قطر کے بحران اور اس کی تنہائی کا ایک سال مکمل ہونے پر سامنے آنے والا سبق یہ ہے کہ عوام کے مفاد کو ایک ناممکن سیاسی آرزو پر ترجیح دی جائے۔ معاوضے کی ادائیگی کے ساتھ یہ میلے خریدی ہوئی بازگشت کے سوا کچھ نہیں۔ اہم چیز یہ ہے کہ آپ اپنے پڑوسیوں کو تکلیف اور ضرر سے بچا کر انہیں خرید لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button