صبا قمر نے جیون ساتھی ڈھونڈھ لیا؟
کراچی: اداکارہ صبا قمر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنا جیون ساتھی ڈھونڈھ لیا ہے اور بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمرکے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ حال ہی میں صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ارسلان کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ دراصل صبا قمر نے صبا فیصل کے گھر منعقد کی گئی نئے سال کی تقریب میں شرکت کی۔ جہاں صبا فیصل کے بیٹے ارسلان بھی موجود تھے۔
ارسلان نے صبا قمرکے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’2018 کی پہلی تصویر صبا قمر زمان کے ساتھ ، بہت سارا پیار‘ اس کے ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہوا تھا کہ ہم صرف دوست ہیں۔ یہی تصویر صبا قمر نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جس پر یہی پیغام درج تھا۔
تصویر انسٹاگرام پر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ ہر طرف صبا قمر کی شادی کے چرچے شروع ہوگئے ہیں، تصویر دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین نے پوچھنا شروع کردیا کہ کیا آپ دونوں منگنی کرچکے ہیں اور جلد شادی کرنے والے ہیں۔ جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ اداکار کچھ بھی مکمل نہیں بتاتے ہوسکتا ہے دونوں بہت اچھے دوست ہوں کیونکہ دونوں کی جانب سے باقاعدہ منگنی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے؟
واضح رہے کہ صبا اورارسلان کے پیغام سے واضح ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان رشتہ دوستی سے زیادہ ہے لیکن ابھی تک دونوں کی جانب سے باقاعدہ شادی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے جب کہ صبا قمر نے بھی اپنی شادی کی خبروں کی تردید نہیں کی ہے۔