Draft

صبا قمر قندیل بلوچ کا کردار ادا کریں گی

ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صبا قمر ماڈل گرل قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم ’’باغی‘‘میں مرکزی کردار کے لیے نہایت پرجوش ہیں اور انہوں نے اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے بھرپور تیاری شروع کردی ہے جب کہ فلم میں کام کرنے کی تصدیق خود اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی کردی ہے۔
گزشتہ سال بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم ’’پیراگان پروڈکشن ہاؤس‘‘ کے بینر تلے بنائی جائے گی جسے شازیہ خان نے تحریر کیا ہے جب کہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض فاروق رند سر انجام دیں گے۔
دوسری جانب اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پرفلم میں اپنے کردار کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں انہوں نے مرحومہ قندیل بلوچ کی طرح کا روپ اپنا رکھا ہے جس میں وہ قندیل سے کافی مماثلت میں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ فلم کے لیے کافی محنت کررہی ہوں اور قندیل کی زندگی سب کے سامنے لانے کی بھرپور کوشش کررہی ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button