Draft

صائمہ جہاں موسیقار بن گئیں ،البم کی ریکارڈنگ میں مصروف

لاہور(فلم رپورٹر)نامورگلوکارہ صائمہ جہاں موسیقار بن گئیں ،انہوں نے اپنی غزلوں کے البم کی موسیقی خودترتیب دی ہے ۔صائمہ جہاں ان دنوں بوبی سٹوڈیومیں البم کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جس میں 10غزلیں شامل ہیں۔تمام غزلوں کامیوزک بوبی صفدرنے ارینج کیاہے ۔صائمہ جہاں نے بتایاکہ میں نے گیت توبہت گائے ہیں لیکن مجھے غزل گائیکی کاشوق ہے ، اپنے اس شوق کی تکمیل کیلئے البم بنانے کافیصلہ کیاہے ۔غزلوں کی ریکارڈنگ آخری مراحل میں ہے ایک غزل کاو یڈیوبھی ریکارڈکیاجاچکاہے ۔صائمہ جہاں کاکہناتھا میں اوربوبی صفدراس پربہت محنت کررہے ہیں میں پرامیدہوں کہ لوگوں کومیری غزلیں پسندآئیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button