شیر کی موجودگی کے خوف سے 12 بندروں کو ہارٹ اٹیک
نئی دہلی 14 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
بھارتی بندروں کو دل کا جان لیوا دورہ،12ہلاک اچانک موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم،ہلاکتیں ہارٹ اٹیک سے ہوئیں،ڈاکٹر
بھارت میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک درجن کے قریب بندر ہلاک ہوگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے کوٹ ولی محمدی کے جنگل میں مقامی افراد اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے 12 بندروں کو ایک ساتھ مردہ حالت میں پایا۔مقامی افراد کا کہنا تھا کہ ممکنہ طورپر شیر کی جنگل میں موجودگی سے خوفزدہ ہوکر بندروں کا یہ گروپ دل کا دورہ پڑنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
جانوروں کے ڈاکٹر سنجیو کمار کا کہنا تھا کہ بندروں کی اچانک موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا گیا جس میں ہارٹ اٹیک سے تمام بندروں کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں اس شبہ کو مسترد کیا کہ بندروں کو زہر دے کریا کسی مشتبہ چیز کھلا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا ہو۔