شیریں مزاری کھل کر میدان میں آ گئیں ، عمران خان کو بہت بڑی مشکل میں ڈال دیا
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )پاکستان تحریک انصاف میں ذوالفقار علی کھوسہ کی شمولیت کے بعد سے ہنگامہ برپا ہے کہ کیا دوست محمد کھوسہ بھی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ؟ تاہم اس حوالے سے فواد چوہدری نے تو کہاہے کہ وہ شامل نہیں ہوئے اور جو صرف پریس کانفرنس میں تھے وہی شامل ہوئے ہیں لیکن ذوالفقار علی کھوسہ کہتے ہیں کہ ان کے بیٹے بھی پارٹی میں شامل ہیں ،فواد چوہدری کی بات سے کوئی فرق نہیں پڑتاہے، عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے دوست محمد کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں کیاتاہم اب اس معاملے پر شیریں مزاری بھی میدان میں آ گئی ہیں اور انتہائی حیران کن بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہاہے کہ پارٹی میں کون شامل ہو گا اور کون نہیں اس کا فیصلہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اسلام آباد میں کرتی ہے ، یہ نئے شامل ہونے والوں پر نہیں کہ وہ یہ سمجھ لیں کہ اگر ان کی پوری فیملی کو خوش آمدید کہا گیا ہے تو ان کی پوری فیملی کو بھی پی ٹی آئی میں شامل کیا جائے گا ، قاتل اور ریپسسٹ کی پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فاروق بندیال کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر ہنگامہ برپا ہو ا تھا جس کے بعد انہیں شبنم کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں سزا یافتہ ہونے پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا ۔