شیخ رشید کے اکاؤنٹ میں مہینے میں بھاری بھرکم رقم آتی ہے،حنیف عباسی
لاہور 12 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
شیخ رشید عمران خان کے مخبربھی ہیں،عمران خان بیرونی قوتوں کے کہنے پرپاکستان کوشام اور مصربنانا چاہتے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو
مسلم لیگ ن کے سینئررہنماء حنیف عباسی نے کہاہے کہ شیخ رشید عمران خان کے مخبربھی ہیں،شیخ رشید کے اکاؤنٹ میں مہینے میں بھاری بھرکم رقم آتی ہے،عمران خان بیرونی قوتوں کے کہنے پرپاکستان کوشام اور مصربناناچاہتاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگی رہنماء حنیف عباسی نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ شیخ رشید ساتھیوں سے پوچھ رہے ہیں کہ چیک کرواکاؤنٹ میں پیسے آگئے۔
شیخ رشید کے اکاؤنٹ میں مہینے میں بھاری بھرکم رقم آناہوتی ہے۔کچھ ان کواس لیے پیسے دیتے ہیں تاکہ اپنے کام کرواسکیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان بیرونی قوتوں کے کہنے پرپاکستان کوشام اور مصربناناچاہتاہے۔یہ پاکستان کے اندرانارکی پھیلانے والے لوگ ہیں۔انہوں نے جلسوں میں لوگوں کی عزتوں کوپامال کیا۔






