پاکستان

شیخ رشید نے لال حویلی میں وقف املاک بورڈ کی اراضی ضم کررکھی ہے ،واگزارکرائی جائے گی ،صدیق الفاروق

ملتان 7 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
۔ چیئرمین وقف املاک بورڈ پاکستان صدیق الفاروق نے کہا کہ جب میں نے وقف املاک بورڈ کا چارج سنبھالا تووقف املاک کا ادارہ ایک سو36کروڑ کے خسارے میں تھا اور اب 86کروڑسے زائد نفع میں جارہاہے۔ ان خیالات کااظہار وقف املاک بورڈ کی جانب سے بہاولپور،ڈیرہ غازی خان اور ملتان ڈویژن کے بورڈکے کرائے داروںکے لئے لگائے جانے والی ملتان میں کھلی کچہری کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کیاگیا۔
صدیق الفاروق نے مزید کہا کہ میںنے کسی کوسیاسی طور پرکرایہ معاف کیانہ کریں گے، جب سے اس محکمہ میں آیا ہوں اس کیلئے دن رات ایک کیاہوا ہے ،تمام سیاسی لوگوں سے قبضہ واپس لیا ،شیخ رشیدسے بھی لیں گے وہ لال حویلی میں محکمہ کا رقبہ ضم کئے ہوئے ہیں، جلد ان سے یہ جگہ خالی کروائی جائے گی ،جنوبی پنجاب میں کسی سیاسی رہنماء نے ہمارے رقبہ پرقبضہ نہیں کیاہوا، اگر ایسا ہے تو ہم فوری واپس لیں گے ،محکمہ کو طاقتورکیا یہی میرامقصد تھا، اس مو قع پرایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی نے کہا کہ محمد نواز شریف کو کسی عہدے کی ضرورت نہیں ، وہ عوام کے دل میں بستے ہیں جہاں سے کوئی نہیں نکال سکتا، جب وہ عوام میں نکلے گے، عوام خود ان کے ساتھ ہوگی،انہوںنے مزیدکہاکہ سب سے بڑا عوامی فیصلہ 2018کے الیکشن میں ہمارے حق میں آئے گا،جوہمیں دیکھنانہیں چاہتے وہ محمد نواز شریف کا استقبال کرنے والی عوام کودیکھ کر سبق سیکھیں ،ڈپٹی میئر منوراحسان نے کہاکہ ملتان کی بیواؤں کے کرائے وقف بور ڈ معاف کرے جس پر چیئرمین بورڈنے کہاکہ ہماری ایسی کوئی پالیسی نہیں، بورڈ کسی کوبھی معافی نہیں دے سکتا۔
اس موقع پر انچارج وقف بورڈ مظہربخاری اورحافظ ناصرسمیت دیگر اسٹاف ممبران بھی موجودتھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button