شیخ رشید نے ایم کیو ایم سے آئندہ تعلقات قائم نہ رکھنے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد 16 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
فواد حسن فواد نواز شریف کیخلاف سلطانی گواہ بننے کا فیصلہ کر چکے ہیں: سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ
شیخ رشید نے ایم کیو ایم سے آئندہ تعلقات قائم نہ رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نواز شریف کیخلاف سلطانی گواہ بننے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
فواد حسن فواد کو نواز شریف کے بہت سے راز معلوم ہیں۔ وہ نیب ریفرنسز میں بطور سلطانی گواہ پیش ہو کر بڑے انکشافات کریں گے۔ شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ وہ آئندہ سے ایم کیو ایم سے کسی قسم کے تعلقات قائم نہیں رکھیں گے۔ ان سے کئی لوگوں نے رابطہ کرکے ایم کیو ایم کی حمایت کرنے کی درخواست کی ہے۔ ماضی میں ان کے متحدہ کیساتھ اچھے تعلقات تھے تاہم اب وہ کراچی کی سیاست سے دور رہیں گے اورایم کیو ایم کیساتھ کسی قسم کا رابطہ یا تعلق نہیں رکھیں گے۔