پاکستان

شیخ رشید احمد سے پارلیمنٹ کے باہرجھگڑا کرنے والے ملک نور اعوان کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد(صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے پارلیمنٹ کے باہر 22 لاکھ روپے واپسی کا مطالبہ کرنے والے ملک نور اعوان کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ حیدر شاہ نے ملک نور اعوان کی 23 جون تک درخواست ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے ملک نور اعوان کی پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی دوران سماعت پولیس حکام نے ملک نور اعوان سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔اس موقع پر مدعی مقدمہ شیخ رشید کے وکیل نے بھی ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کی استدعا کی تاہم ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں قابل ضمانت دفعات لگائی گئی ہیں لہٰذا جسمانی ریمانڈ منظور نہ کیا جائے اور ملزم کو ضمانت پر رہائی دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button