شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں کی میڈیا نمائندوں سے بدتمیزی

(بشیرباجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں کی میڈیا نمائندوں سے بدتمیزی اور ان کے ساتھ ہاتھاپائی کے خلاف شیخوپورہ کی تمام صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی۔
شیخوپورہ DHQ ہسپتال شیخوپورہ کے ڈاکٹروں کی میڈیا نمائندوں سے بدتمیزی اور ان کے ناروا رویے کے خلاف شیخوپورہ کے تمام صحافیوں نے لاہور سرگودھاروڑ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لئے بند کردیا
شیخوپورہ۔DPO شیخوپورہ کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے ہیں اور ان پر جھوٹی FIR خارج کرو۔
گو DPO گو کے نعرے درج ہیں شرابی ڈاکٹرز مردہ باد جعلی ڈاکٹرز مردہ باد کے نعرے درج ہیں مظاہرین نے DPO شیخوپورہ کے ناروا رویے اور جھوٹی FIR درج کرنے کے خلاف صحافیوں برادری نے لاہور سرگودھاروڑ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے اور روڈ کے درمیان دھرنا دے دیا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں