شیخوپورہ میں مقابلہ،6دہشتگرد ہلاک،3فرار ہوگئے

شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخوپورہ میں کاؤنٹرٹیررازم نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے چھ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، تین فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی آمد کی خفیہ اطلاعات پر فیصل آباد روڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا ، کار اور موٹر سائیکلوں پر سوار دہشتگردوں کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں چھ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ، ان کے تین ساتھی فرار بھی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوف، تین پستول اور دو کلوگرام سے زیادہ بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا جو بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کرکے آئے تھے۔
Load/Hide Comments