شیخوپورہ:سرگودھاروڈپرجھامکے کےقریب آئل ٹینکرالٹ گیا

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
یہ وہ واقعات ہیں جن کا نوٹس اتنی زند گیاں شعلوں کی نظر کرنے کے باوجود بھی نہ ہو سکا اور مطلقہ اداروں کو فوری طور پر کوئی ایس اوپی بنانا چا ہئے کہ آئے دن پیٹرول سے بھرے آئیل ٹینکر روڈ پر حادثے کا شکار ہو رہے ہیں لیکن عمل درامد ہونے میں تاخیر کیوں کیا اگلے حادثے کا انتظار کیا جا رہا ہے
شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پرجھامکے کےقریب آئل ٹینکرالٹ گیا،،، ریسکیو 1122 نے پٹرول دوسرے ٹینکر میں منتقل کردیا
تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر کا ایک اور حادثہ شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پر اس وقت پیش آیا جب جھامکے کے قریب ایک آئل ٹینکر 11ہزار کے وی بجلی کے پول سے ٹکرا کر الٹ گیا۔ آئل ٹینکرمیں 25 ہزارلٹرپٹرول موجود تھا جو احمد پور شرقیہ جیسے کسی بھی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتا تھا لیکن پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت موقع پر پہنچ کر پٹرول دوسرے ٹینکرمیں منتقل کر دیا۔ جس سے علاقہ کو ایک بڑے سانحہ سے بچا لیا گیا۔