گوجرانوالا’’کنٹری بیورو‘‘۔

شہیدکنسٹیبل کی بیوہ کا شہید فنڈ خرد برد کرنے والے سی پی او آفس کے سابق اکاؤئنٹنٹ محمد اقبال سے  پانچ سال بعد10لاکھ روپے برآمد ۔واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی جاری۔  شہدائے پولیس کے ورثاء باعث تعظیم ہیں ۔ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان 

کنٹری بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وی او ای

گوجرانوالہ :- شہید کنسٹیبل کی بیوہ کا شہیدفنڈ خرد برد کرنے والے سی پی او آفس کے سابق اکاؤئنٹنٹ محمد اقبال سے پانچ سال بعد دس لاکھ روپے برآمد ۔واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی جاری۔ شہدائے پولیس کے ورثاء باعث تعظیم ہیں ۔ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے گزشتہ روز اپنے آفس میں پولیس کنسٹیبل گلفان اللہ کی بیوہ کو دس لاکھ روپے کا چیک دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر بیوہ حلیمہ سعدیہ اس کا والد ، پولیس افسران اور معززین بھی موجود تھے ۔ تفصیلات کے مطابق اپریل 2013ء میں کامونکے کا ر ہائشی کنسٹیبل گلفان اللہ فرائض کی ادائیگی کے دوران تھانہ ا یمن آباد کی حدود میں فائرنگ سے شہید ہو گیا تھا ۔شہید کنسٹیبل کی بیوہ کو سی پی او آفس گوجرانوالہ سے شہید فنڈ و دیگر واجبات کی ادائیگی کی گئی۔اس دوران بیوہ کو مزید واجبات کی ادائیگی کے لئے آئی جی آفس لاہور سے دس لاکھ روپے کا چیک سی پی او آفس گوجرانوالہ کے سابق اکاؤئنٹنٹ محمد اقبال کو موصول ہوا ۔ محمد اقبال اکاؤئنتنٹ نے موصولہ چیک کی رقم کیش کرائی اور وہ رقم بیوہ حلیمہ سعدیہ کو دینے کی بجائے خرد برد کر لی ۔بیوہ کو ر قم کی ادائیگی بارے اکاؤئنٹنٹ محمد اقبال پانچ سال تک ٹال مٹول سے کام لیتا رہا ۔ بالآخر مسمات حلیمہ سعدیہ نے پانچ سال بعد معاملے کو سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کے نوٹس میں لایا۔ جنہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے محمد اقبال کو محدود وقت میں رقم سرکار ی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا ۔ مزید کہا کہ اگر مذکورہ اکاؤئنٹنٹ نے محدود وقت میں خرد برد کئے جانے والے دس لاکھ روپے سرکار کے خزانے میں جمع نہ کروائے تو اس کے خلاف محکمانہ و عدالتی کارروائی کا تحرک کیا جائے گا ۔ محمد اقبال اکاؤئنٹنٹ نے دیگر کوئی راستہ نہ نظر آنے پر غبن کی جانے والی رقم دس لاکھ روپے فوری طورپر سرکار کے خزانے میں جمع کروادی ۔ گزشتہ روز سٹی پو لیس آفیسر اشفاق خان نے برآمد رقم کا چیک بیوہ حلیمہ سعدیہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر حلیمہ سعدیہ کی پانچ سالہ معصوم بچی اور بیوہ کا والد رانا شمشماد ، بھی موجود تھے ۔ دس لاکھ روپے کا چیک بیوہ کے حوالے کرتے ہوئے سی پی او نے کہا کہ شہدائے پولیس ایمان افروز روشنی کا مینار ہیں جب کہ ان کے ورثاء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ شہید کی بیوہ کے دس لاکھ روپے ڈکارنے والے اکاؤنٹنٹ کے خلاف کارروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پانچ سال بعد دس لاکھ روپے کا چیک موصول ہونے پر خوشی کا اظہا ر کیا اور سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کو ڈھیروں دعائیں بھی دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button