Draft

شہزاد عرف شزادو گینگ کے چار ارکان گرفتار ۔04موٹر سائیکل اور 04پسٹل برآمد ۔

گوجرانوالہ :8مئی
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کے احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی سیٹیلائیٹ ٹاؤن زکریا یوسف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ جنا ح روڈ ذوالفقار علی ججہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے رہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب شہزاد عرف شزادو گینگ کے چار ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چار موٹر سائیکل، چار پسٹل اور د یگر سا مان برآمد کیا ہے ۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں شہزاد عرف شزادو ، سکنہ علی پور چٹھہ، فیصل سکنہ اللہ بخش کالونی،سعدسکنہ کنگنی والہ اور علی رضا سکنہ پیپلز کالونی شامل ہیں ۔ملزمان رہزنی اور ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں پیپلز کالونی ، نوشہر ہ ورکاں ، تتلے عالیٰ اور جناح روڈپولیس کو مطلوب ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف مربوط مہم کے سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے تھانہ جناح روڈ پولیس کوانسداد کرائم اورشر پسند عناصر کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا۔ڈی ایس پی زکریا یوسف نے ایس ایچ او ذوالفقار علی ججہ ، سب انسپکٹر دانش قیصر، اے ا یس آئی محمد اختر و دیگران پولیس افسران و جوانوں پر ٹیم تشکیل دی ۔ٹیم کو گزشتہ روز خفیہ اطلاع موصول ہوائی کہ چند جرائم پیشہ عناصر سیالکوٹ بائی پاس کے قریب واردات کی نیت سے موجود ہیں اور راہگیروں کولوٹنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔اطلاع پر ریڈ کر کے ملزمان کو قابو کیا گیا اور دوران تلاشی ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں رہزنی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں ۔ مزید براں ان کی نشاندہی پر چھینے ہوئے چار موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے چار پسٹل برآمد کیے ۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ مسلح ہو کر مختلف سڑکوں اور گلی محلوں میں نکلتے ۔ موقع کی نزاکت کے مطابق اکیلے جانے والے شخص کو روک کر اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے ۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔ملزمان کی گرفتار ی پر ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے ڈی ایس پی سیٹیلائیٹ ٹاؤن زکریا یوسف ،ایس ایچ او ذوالفقار علی ججہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔ اہل علاقہ نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے تھانہ جناح روڈ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پرڈی ایس پی سیٹیلائیٹ ٹاؤن زکریا یوسف کا کہنا ہے کہ سول لائنز سرکل پولیس جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع اور معاشرے میں امن و سکون کے لئے اپنے فرائض بجا طورپر سر انجام دے رہی ہے۔شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button