رنگ برنگ

شہزادہ ہیری اور میگن کی شادی کی تیاریاں آخری مرحلے میں

برطانوی شہزادے ہیری اور میگن مرکل کی شادی کی تیاریاں آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہیں، شاہی شادی کے لیے برطانیہ کے عوام میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے، شادی کی تقریب کل ونزر پیلس میں ہوگی۔
برطانیہ میں شاہی شادی کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں، ملکہ ایلزبتھ دوم کے چھوٹے پوتے شہزادہ ہیری کل اپنی امریکی منگیتر میگن مرکل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے ۔
شادی کی تقریب کل ونزر پیلس میں پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگی جو دو گھنٹے تک جاری رہے گی ۔
ایک دن پہلے شاہی شادی کی تقریب کی ریہرسل ہوئی جس میں مرکل اور ہیری کے ساتھ ملکہ ایلزبتھ، شہزادہ چارلز کامیلا پارکر، شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن بھی شریک ہوئیں ۔
میگن مرکل کی شادی کی تقریب میں چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کا عروسی جوڑا پہنیں گی ۔
میگن مرکل کی والدہ تو شادی کے لئے برطانیہ پہنچ گئی ہیں مگر والد تھامس مرکل کے بیمار ہونے کی وجہ سے شہزادہ چارلز اپنی بہو کو شادی کےچبوترے تک لے کر آئیں گے ۔
شادی کی تقریب میں چار ہزار مہمانوں کو ونزر کیسل میں مدعو کیا گیا ہے جبکہ محل کے باہر ایک لاکھ سے زائد عام شہری دو میل کے اس راستے کے دونوں جانب جمع رہیں گے جہاں سے شادی کے بعد ہیری اور مرکل بگھی میں بیٹھ کر گزریں گے ۔
شادی کے حوالے سے برطانوی عوام میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے، کہیں خواتین گانے گا کر نئے شاہی جوڑے کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کررہی ہیں
مختلف مقامات پر لوگ شہزاہ ہیری اور مرکل کی ڈمیز کے ساتھ تصویریں کھنچوا کر اس رائل ایونٹ کو یادگار بنا رہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button