شہزادہ ولیمز نے شاہی پروٹوکول کی ایسی خلاف ورزی کر دی کہ پورے برطانوی میڈیا میں طوفان آ گیا
لندن (نیوز وی او سی آن لائن )شہزادہ ولیمز کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن نے اپنے تیسرے بچے کو جنم دے دیاہے اور ان کے گھر بیٹے کی آمد ہوئی ہے تاہم ان کے شوہر نے اس موقع پر شاہی پروٹوکول کو توڑتے ہوئے وہ کام کر دیا جس کے باعث انگیزی میڈیا میں تہلکہ سا برپا ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پرنس ولیم آج صبح انہیں طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال خود لے کر گئے جہاں انہوں نے بیٹے کو جنم دیا تاہم شاہی خاندان کے پروٹوکول کے مطابق سب سے پہلے یہ خوشخبری ملکہ برطانیہ کو سنائی جاتی ہے جس کے بعد اس کا عوامی سطح پر اعلان کیا جاتاہے اور شاہی قوانین کے ہی مطابق شہزادہ بچے کی پیدائش کے موقع پر اس کمرے میں نہیں جاسکتاہے جبکہ ولیمز نے یہ پروٹوکول توڑتے ہوئے اپنی اہلیہ کے ساتھ ہی رہنے کا فیصلہ کیا اور وہ تمام وقت اپنی بیوی کے ساتھ کھڑے رہے ۔
شاہی خاندان کی جانب سے دوپہر ایک بجے اعلان کیا گیا کہ کیٹ نے ایک خوبصورت بیٹے کو جنم دے دیاہے ، ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں ۔ملکہ نے اپنے تمام بچوں کو شاہی پیلس میں ہی جنم دیا تھاجبکہ کیٹ نے اپنے تینوں بچوں کو ایک پرائیویٹ ہسپتال میں دیاہے ۔