انٹرنیشنل

شہر کربلا میں بم دھماکہ ایران نے کروایا،عراقی عہدیدارکا دعویٰ

بغداد 14جون 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈ)
بم دھماکے کے بعد عراقی انٹیلی جنس فورسز نے پانچ ایرانیوں کو گرفتار کیا،نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو
بغداد ایک عراقی عہدیدارنے بتایاہے کہ عراق کے جنوبی شہر کربلا میں گذشتہ جمعہ کو بم دھماکے میں ایرانی ہاتھ کارفرما ہونے کے شواہد منظر عام پر آئے ہیں۔اس بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں ایک عراقی عہدہ دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بم دھماکے کے بعد عراقی انٹیلی جنس فورسز نے جمعہ کی شب تحقیقات کے دوران میں پانچ ایرانیوں کو گرفتار کیا تھا ۔
انھیں بم دھماکے کی جگہ کے نزدیک سے پکڑا گیا تھا اور ان سے دھماکا خیز مواد اور ریموٹ کنٹرول آلات برآمد ہوئے تھے۔اس ذریعے نے مزید بتایا کہ عراقی فورسز نے حراست میں لیے گئے ان ایرانیوں کو تفتیش کے لیے کربلا میں محکمہ سراغرسانی کے ہیڈ کوارٹرز میں منتقل کردیا تھا لیکن اس کے چند منٹ کے بعد ہی علی اکبر بریگیڈ کے درجنوں اہلکاروں اور ایران کی حمایت یافتہ بدر ملیشیا نے انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹرز کا گھیرا کر لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button