شہر شہرگوجرانوالا’’کنٹری بیورو‘‘۔

شہر میں پڑے کوڑے کے ڈھیروں کو صاف نہیں کر سکتے مخیر حضرات تعاون کریں اور مشینری کرایہ پر لے کرادارے کو دیں ایم ڈی

گوجرانوالہ (کنٹری بیورو پاکستان نیوز وی او سی )
شہر سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو مکمل طور پر صاف کرنے کے لیے مخیر حضرات کو تعاون کرنا ہو گا ، ادارے کی موجودہ مشینری میں اہلیت نہیں کہ اس سے شہر صاف کیا جا سکے ،حکومت کی طرف سے مشینری کرایہ پر لینے کی منظوری نہ ملنامسائل میں اضافے کا باعث ہے ،منیجنگ ڈائریکٹر خالد بشیربٹ
منیجنگ ڈائریکٹر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خالد بشیر بٹ نے کہا ہے کہ ان وسائل سے شہر میں پڑے کوڑے کے ڈھیروں کو صاف نہیں کر سکتے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ایمرجنسی بنیادوں پر مشینری کرایہ پر حاصل کرنے کی منظوری نہ دینا ادارے کی مشکلات میں اضافے کا باعث ہے ۔
حکومتی طریقہ کار میں کرایہ پر مشینری حاصل کرنے میں طویل وقت درکار ہو گا جس کا ادارہ اور گوجرانوالہ کے شہر ی متحمل نہیں ہو سکتے ۔ شہر سے کوڑے کے ڈھیروں کو اٹھانے کے لیے فوری مشینری درکار ہے جس کے لیے مخیر حضرات تعاون کریں اور مشینری کرایہ پر لے کرادارے کو دیں تا کہ شہریوں کوجلد صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے ۔موجودہ حالات میں اس کے بغیر اور کوئی حل نہیں ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button