انٹرنیشنل

شہر میں جرائم کا ذمہ دار میں ہوں، یہی تشویش رات بھر جگائے رکھتی ہے: میئر لندن صادق خان

لندن(این این آئی)لندن کے میئر صادق خان نے کہاہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے پر تشدد جرائم کا ذمہ دار تو میں ہوسکتا ہوں لیکن اس پر معافی نہیں مانگوں گا کیونکہ پورے ملک میں جرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد کا سبب حکومت کی جانب سے پولیس فنڈز میں کٹوتی ہے۔
مقامی ریڈیو پر شہریوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صادق خان کا کہنا تھا کہ بحیثیت میئر، پولیس اور کرائم کمشنر تو میں شہر کے جرائم اور دہشتگردی خطرات کا ذمہ دار ہوسکتا ہوں اور یہ میرے لیے بہت تشویش کی بات ہے،یہ بات مجھے راتوں کو جگائے رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس پر معذرت خواہ نہیں ہوں کیونکہ جرائم پورے ملک میں بڑھ رہے ہیں اور حکومت کو اس بات کا احساس کرنا چاہیے کہ سیکورٹی فورسز کے وسائل میں کمی کا جرائم کی بڑھتی شرح سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button