شہر قائد کی سڑکوں پر پارکنگ مافیا کا قبضہ
کراچی… شہر قائد کی سڑکوں پر پارکنگ مافیا کا قبضہ۔ شہری جگا ٹیکس دینے پر مجبور کراچی کی سڑکوں پر پارکنگ مافیا یومیہ کروڑوں روپے شہریوں کی جیبوں سے نکال رہا ہے۔ پارکنگ مافیا کے نیٹ ورک کو پولیس اور انتظامیہ کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔ شاپنگ مال ہو یا دفاتر، فوڈ سٹریٹ ہو یا مارکیٹ ہر جگہ پارکنگ مافیا کے کارندے شہریوں سے خوب لوٹ مار کر رہے ہیں مگر پوچھنے والا کوئی نہیں۔ صدر ایمپریس مارکیٹ، نیو چالی، حبیب بینک پلازہ، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کریم آباد، حیدری، نارتھ ناظم آباد، طارق روڈ، بہادر آباد میں پارکنگ مافیا کا نیٹ ورک سرگرم ہے۔پارکنگ مافیا نے تنخواہ دار ملازم رکھے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ، پولیس اور سیاسی جماعتیں سب ہی کو پارکنگ مافیا کی جانب سے حصہ جاتا ہے جس کی وجہ سے پارکنگ مافیا کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔