پاکستان
شہر قائد میں آتشزدگی کا ایک اور واقع، کڑوڑوں روپے کا خام مال راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
کراچی: 19 مئی 2017
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ماری پور روڈ پر قائم کیمیکل اور پلاسٹک دانا کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ حادثے میں کروڑوں روپے مالیت کا خام مال خاکستر ہو گیا۔ گودام مالکان کا کہنا ہےکہ فائربریگڈ کا عملہ دو گھنٹے تاخیر سے پہنچا جسکی وجہ سے کیمیکلز میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی۔ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ بھجانے کے عمل میں 6 فائر ٹینڈر نے حصہ لیا جبکہ دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ٹرانسپورٹرز اور ماری پور پر قائم گودام مالکان نے حکومت سے مطالبا کیا ہے کہ ٹرک اسٹیند پر فائربریگیڈ کا مؤثر نظام قائم کیا جائے تاکہ آئیندہ اس قسم حدثات کو بروقت کنٹرول کیا جا سکے۔