شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لئے ریسیکو 15کو مزید فعال کیا جائے گا۔ ۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لئے ریسیکو 15کو مزید فعال کر کے آپریٹرز اور ٹیلی فون سیٹ کی تعداد بڑھائی
جا ئے گی۔غیر ضروری وبوگس موصول ہونے والی کالوں کا ڈیٹا لے کر ان کی رہائش گاہوں پر لیگل نوٹس بجھوائے جائیں گے ۔ سٹی پولیس آفیسراشفاق خان
شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لئے ریسیکو 15کو مزید فعال کر کے آپریٹرز اور ٹیلی فون سیٹ کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔غیر ضروری وبوگس موصول ہونے والی کالوں کا ڈیٹا لے کر ان کی رہائش گاہوں پر لیگل نوٹس بجھوائے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے گزشتہ روز ریسکیو 15کا وزٹ کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر ز ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، ریزرو انسپکٹر، لائنز آفیسر ، محرر لائنز ، ریسکیو 15کے انچارج و دیگر پولیس افسران و اہلکار موجود تھے ۔ریسکیو 15کے آفس کا وزٹ کرتے ہوئے سی پی او نے روزانہ کی بنیاد پر موصول ہونے والے ٹیلی فونز کالز کا ڈیٹا ملاحظہ کیا ۔جوانوں سے بات چیت کی اور بہتر ڈیوٹی کی ادائیگی بارے مناسب احکامات جاری کئے۔ سی پی او نے کہا کہ مستقبل قریب میں چوری شدہ گاڑیوں اور موٹر سائیکل کا ڈیٹا بھی ریسکیو 15کے آفس میں فیڈ کیا جائے گا ۔عملہ کی جانب سے غیر ضروری و بوگس کالوں کی موصولی کے حوالے سے سی پی او نے کہا کہ ایسے لوگوں کے گھروں میں لیگل نوٹس بجھوائے جائیں گے تاکہ اس پریکٹس کو روکا جا سکے۔سی پی او نے مزید کہا کہ ریسکیو 15کی بلڈنگ کی مزید تزئین و آرائیش کی جائے گی اور بہتر سہولت کی فراہمی کے لئے ٹیلی فون آپریٹرز کی تعداد میں ا ضافہ بھی کیا جائے گا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے عملے کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لیے ایس پی ہیڈکوارٹرز کو ہدایات جاری کیں۔