شہرقائد میں فیس بک پر دوستی پر قتل- ۔ معمہ حل ہوگیا
کراچی/ 03جون2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
شہرقائد میں فیس بک پر دوستی پر قتل- طارق روڈ میں واقع جھیل پارک میں سوٹ کیس سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا نوجوان کی شناخت راشد کے نام سے ہوگئی مقتول لیاری کا رہاٰیشی تھا جسے ملزم خواجہ سرا نے فیس بک پر لڑکی بن کر پھنسایا۔ پولیس حکام کے مطابق قتل کے بعد شروع ہونے والی تفتیش میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا، مقتول کو خواجہ سرا نے قتل کیا جنہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کے قتل میں ملوث خواجہ سراؤں شہزاد عرف ازنا اور طلحہ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزمان نے نوجوان کو ڈیفنس کے علاقے سے اغوا کیا اور قتل کر کے نعش سوٹ کیس میں بند کر کے جھیل پارک کے قریب پھینک دی۔ ایس پی جمشید ٹاؤن ڈاکٹر رضوان کے مطابق خواجہ سرا شہزاد عرف ایزنا نے فیس بک کے ذریعے مقتول راشد سے دوستی کی۔ ملزم لوگوں کو پھنسا کر لوٹنے کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔ یاد رہے گزشتہ دنوں جھیل پارک میں مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی تھی، سوٹ کیس کو جب کھولا گیا تو اُس میں سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی تھی جسے شناخت کیلیے اسپتال منتقل کردیا تھا۔