شہدائے ماڈل ٹائون کی طرف سے با قر نجفی رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی
لاہور 25 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی آج 25 اگست جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ پبلک کئے جانے کی رٹ پٹیشن کی 9بجے صبح سماعت کریں گے ۔ شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو درخواست دی تھی کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی عدالتی انکوائری کی رپورٹ پبلک کی جائے اور مقتولین کے ورثاء کو اسکی ایک کاپی دی جائے ۔
چیف جسٹس نے درخواست منظور کرتے ہوئے گزشتہ روز 24 اگست کو اسکی سماعت کا حکم دیا ،جسکی آج سماعت ہو گی ۔شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء اور زخمیوں جن میں قیصر اقبال،امجد اقبال،محمد اویس ،آصف اقبال،اشفاق رسول،محمد صدیق،نعیم صفدر ،خان محمد ،فضل احمد ،علی اعجاز ،شکیل احمد،معراج دین،سعید احمد بھٹی،حافظ محمد رزاق ،میاں افتخار احمد ،حاجی غلام غوث،محمد اکرام اللہ،حاجی محمد طفیل ڈار ،منیر حسین،آمنہ بتول کی طرف سے جلد سماعت کی درخواست دی گئی ۔ درخواست بیرسٹر سید علی ظفر کی طرف سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19-A کے تحت مفاد عامہ کی معلومات تک رسائی کا حق ہر شہری کو حاصل ہے لہذا جسٹس باقر نجفی کمشن رپورٹ کو پبلک کیا جائے ۔