ایڈیٹرکاانتخاب

شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی صورت میں مریم نواز پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی: اعجاز الحق

لاہور 22 دسمبر2017
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی صورت میں مریم نواز پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اتحادی اور رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق کی جانب سے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیے جانے پر ردعمل دیا گیا ہے۔ اعجاز الحق نے نواز شریف کے اس فیصلے کو بہترین فیصلہ قرار دیا ہے۔
اعجاز الحق نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا ہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی صورت میں مریم نواز پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ مریم نواز کو پنجاب کی وزارت اعلی کا عہدہ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے شہباز شریف کو آئندہ الیکشن میں ن لیگ کی جانب سے وزارت عظمی کے امیدوار کے طور پر اتارنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ شہباز شریف کے بعد پنجاب کا وزیراعلی کون ہوگا۔ اب اس حوالے سے اعجاز الحق نے مریم نواز کا نام تو لیا ہے، تاہم شریف خاندان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button